دفعہ 35اےکا تحفظ لازمی

بانڈی پورہ// گوجر بکروال کانفرنس کے اہتمام سے منگل کو ٹائون ہال بانڈی پورہ میں دفعہ 35کے دفاع کی مناسبت سے ایک روزہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں شرکاء نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ دفعہ35اے کے ساتھ چھڑ چھاڑ نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میںجنگی صورتحال کے نتیجے میںلوگوں میں خوف و دہشت کاماحول پیدا ہوا ہے۔انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو سیاسی طور حل کیا جائے کیو نکہ جنگ دونوں ممالک کے لئے تباہی کا موجب بن سکتا ہے ۔ اجلاس تنظیم کے جنرل سیکرٹری محمد یاسین پسوال کی صدارت میں منعقد ہوا۔