سرینگر//شیشگری محلہ خانیار میں دوران شب نقب زنی کی ایک کی واردات میں چوروں نے دومکانوں میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور قیمتی اشیاء پر ہاتھ صاف کرلیا۔شیشگری محلہ خانیار میں سوموار اور منگل کی درمیانی شب پراسرار چوری کی واردات میں نقب زنوں نے 2مکانوں کو لوٹ لیا ۔بتایا جاتا ہے کہ غلام مصطفی اور فیاض احمد خانیاری کے دونوں گھرانوںکے افراد دعوت پر گئے تھے کہ نامعلوم نقب زن گھروں میں داخل ہوئے اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور قیمتی اشیاء پر ہاتھ صاف کردیا۔چوروں نے سونے کے زیورات،پشمینہ شال اور دیگر قیمتی اشیاء کو اڑا کیا۔مقامی لوگوں کے مطابق حال میں ایک گھر کی بیٹی کی منگنی ہوئی تھی۔اس معاملے کی نسبت ابتدائی رپورٹ پولیس اسٹیشن خانیار میں درج کرائی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق چوری کی واردات سے متعلق رپورٹ درج کرائی گئی ہے ہم اس معاملے کی باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے اور بہت جلد نقب زنوں کو گرفتار کر کے اور مال مسروقہ برآمد کیا جائیگا۔