بلال فرقانی
سرینگر// جموں کشمیر انتظامیہ میں10کشمیر انتظامی سروس کے افسراں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئی۔ عمومی انتظامیہ محکمہ کے پرنسپل سیکریتری منوج کمار دیویدی کی جانب سے بدھ کو جاری حکم نامہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مال کشتواڑ کو تبدیل کرکے ڈپٹی ضلع الیکشن افسر ڈوڈہ تعینات کیا گیا اور اسسٹنٹ کمشنر پنچایت محمد اشفاق کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ آرڈر کے مطابق سب ڈویژنل مجسٹریٹ اسر ڈوڈ رشی کمار شرما کو تبدیل کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ پاڈر کشتواڑ تعینات کرنے کے علاوہ انہیں سب راجسٹرار پاڈر کا اضافی چارج دیا گیا۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ پاڈر کشتوار ورن جیت چاڈک جن کے پاس سب راجسٹرار پاڈر کا اضافی چارج بھی تھا ،کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر مال کشتواڑ تعینات کیا گیا۔ آرڈ رکے مطابق عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کا انتظار کر رہے کشمیر انتظامی سروس افسراں بلال مختار ڈار اور مانو ہنسا کو بالترتیب ڈپٹی ڈائریکٹر(پی آر) انفارمیشن سرینگر اور ڈپٹی سیکریٹری محکم تعلیم کا چارج سونپا گیا۔حکم نامہ کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنے تقرری کے منتظر جموں کشمیر انتظامی سروس افسر ناصر محمود خان کو اسسٹنٹ کمشنر(نزول) سرینگر تعینات کرکے اسسٹنٹ کمشنر مال رائیس احمد بٹ کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ ناصر محمود خان کو سب راجسٹرار سرینگر کا اضافی چارج بھی دیا گیا اور اور سب رجسٹرار(ایسٹ) سرینگر جاوئد نسیم مسعودی کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرریوں کے منتظر جموں کشمیر انتظامی سروس افسراں چاند سنگھ اور جعفر حسین شیخ کو بالترتیب ڈپٹی سیکریٹری ٹرانسپقورٹ اور ڈپٹی سیکریٹری عمومی انتظامی محکمہ کے عہدے پر فائز کیا گیا۔ آرڈر کے مطابق تحصیلدار کشتی گڑھ لیکھ راج کو تبدیل کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ اسر ڈوڈ تعینات کیا گیا جبکہ انہیں سب راجسرار اسر ڈوڈ کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا۔