سرینگر//پولیس پبلک سکول بمنہ کی طرف سے میٹرک امتحان میں 5ویںاور آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے پر ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ اورپولیس ویوز ویلفیر ایسوسی ایشن کی چیرپرسن ڈاکٹر روبندر کور نے سکول کی طلابات اریبا اشرف اور ضیا جان کو بالترتیب پانچویں اور آٹھویں پوزریشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے سکول کے دیگر طلاب کو بھی میٹرک امتحان میں کامیاب ہونے پر ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی ۔سکول کے 88طلاب میڑک امتحان میں شامل ہوئے تھے جس میں 81طلاب نے کامیابی حاصل کی ہے۔