دسویں اوربارہویں جماعت کے امتحانی نتائج

پونچھ//جموں اینڈ کشمیر بورڈ آف سکول ایجو کیشن کے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج میں سرحدی ضلع پونچھ کے بچوںبہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔جس کو لیکر بچوں کے والدین اساتذہ اور معزز شہری خوشی اور مسرت کا اظہار کر رہے ہیں اور ان بچوں کو مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔جگن جوت کور دختر نریندر سنگھ اور جتندر کور محلہ تلاب کھوڑٰ ناڑ ولارڈ نمبر8نے بارھویں جماعت کے امتحانات میں بہترین کارکردگی دیکھاتے ہوئے پانچ سو میں سے چار سو اسی نمبرات حاصل کئے ہیں جب کہ بارھویں جماعت کی ہی منجوت کور دختر رویندر سنگھ اور ہرپریت کور ساکن وارڈ نمبر14اعلیٰ پیر پونچھ نے پانچ سو میں سے چار سو پینسٹھ نمبرات حاصل کئے ہیں۔کریتکا شرما دختر شکتی کمار و نریش شرما ساکن وارڈ نمبر8محلہ تالاب کھوڑی ناڑ نے دسویں جماعت میں 98.04فیصد نمبرات حاصل کئے۔ سرب جوت کور دختر رویندر سنگھ اور ہرپریت کور ساکن وارڈ نمبر14محلہ اعلیٰ پیر نے دسویں جماعت میں90.04فیصد نمبرات حاصل کئے۔ دھمن پریت کور دختر پرتپال سنگھ و تلویندر کور ساکن وارڈ نمبر 8محلہ تلاب کھوڑی ناڑ نے دسویں جماعت میں 500میں سے 460نمبرات حاصل کئے۔جب کہ رگویندر بھارتی ولد نوین چندر و امت اتم ساکن محلہ شیش محل پونچھ وارڈ نمبر13نے دسویں کے امتحانات میں97.02فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں،ان کے علاوہ بھی پونچھ کے متعدد بچوں اور بچیوں نے بورڈ کے دسویں اور بارھویں جماعت کے نتائج میں بہتر کار کردگی دیکھائی ہے جس کو لیکر بچوں کے والدین،اساتذہ سیاسی وسماجی کارکنان نے اظہار مسرت کیا ہے۔