عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی// وادی درہال کی متعدد سڑکوں کا حال بے حال ہے، جگہ جگہ سے کلورٹ بلاک ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے اسکولی بچوں اساتذہ اور دیگر راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چوہدری ناڑ تا ملہت ڈوڈاج سڑک، اوجہان کسیاں تا درہال، درہال تا سوکڑ کے علاوہ تمام چھوٹی بڑی سڑکیں جگہ پر کلوٹ بند ہونے، پیڑوں کے گرنے اور پسیوں کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں درجنوں اساتذہ اور اسکولی بچے اسکول نہیں پہنچ سکے خاص کر درہال تا سوکڑ و ڈوداج سڑک کی بری حالت ہے۔ محکمہ کی ناقص پلانگ کی وجہ سے سارے کلوٹ بند ہیں سڑکیں نالے کی شکل اختیار کر چکی ہیں جگہ جگہ پر پسیاں گری ہیں ادھر ملت پنچایت میں نئی تعمیر ہونے والی سڑک جو لیراں سے نیچے ڈوداج سڑک سے ملتی ہیں وہاں شمشیر قریشی، رشید قریشی، زعفران قریشی، عاشیاں قریشی، ماج قریشی وغیرہ کے رہائشی کے مکانات کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ مکینوں کے مطابق ان غریب لوگوں نے محنت مزدوری کر کے پکے مکان تعمیرکئے تھے جو متعلقہ محکمہ اور ٹھیکیدار کی ناقص پلانگ کی وجہ سے سخت خطرات سے دو چار ہیں اسی طرح چنگول گاہ میں نئی تعمیر شدہ سڑک پر بھی حنیف برادران کے مکانات کو شدید خطرہ ہے وہاں لوگوں کی زمینوں کی تباہی ہوئی ہے اگر صحیح وقت پر وہاں پروٹیکشن کا کام کیا ہوتا تو شائد آج اتنا خطرہ نہ ہوتا۔ اس سلسلے میں سماجی کارکن مرتضیٰ مرزا نے بتایا کہ متعلقہ محکموں کی ناقص پلانگ کی وجہ سے لوگ بہت پریشان ہیں۔ انھوں نے مایوسی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر فی الفور س جانب توجہ نہ دی گئی تو ان لوگوں کا بہت نقصان ہو گا۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کی ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر تمام سڑکوں کو کھولنے کے احکامات جاری کریں۔ نیز ضروری پروٹیکشن کے کام کو بھی ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں تا کہ لوگوں کے مکانات کو بچایا جا سکے۔