عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی// ضلع راجوری کی تحصیل درہال ملکاں کے قلب میں واقع عظیم الشان جامع مسجد فن تعمیر کا عظیم شاہکار اور روحانی گونج کی صدا کا بین ثبوت ہے۔اس عظیم الشان مسجد کا پیچیدہ ڈیزائن اور بلند و بالا مینار تمام زائرین کو دعوت نظارہ پیش کر رہے ہیں۔ مسجد شریف کے منتظمین نے میڈیا کو بتایا کہ اس عظیم الشان مسجد کی تعمیر پر کروڑوں روپے کی لاگت آئی ہے جو جملہ اہل اسلام کی توجہ کا مرکز ہے۔ انھوں نے بتایا کہ روانہ صبح جب سورج کی کرنیں مسجد کے پیچیدہ نمونوں اور خوب صورت میناروں پر رقص کرتی ہے تو چاروں طرف ایک پُرسکون فضا چھا جاتی ہے، جو غور و فکر اور سکون کی دعوت دیتی ہے۔ اس مسجد کے قریب سے گزرنے والا درہال ملکاں کا خوب صورت دریا ایک دلکش منظر پیش کرتا ہے، جس سے قدرتی حسن سے مالا مال اس وادی بے نظیر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ اس دریا کے دونوں کناروں پر محیط ہریالی اور شادابی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ سرسبز سرسبز مناظر درہال ملکاں کو سکون کی پناہ گاہ میں بدل دیتے ہیں، جہاں پانی اور ہریالی کے درمیان ہم آہنگی قدرت کی ایک دلکش تخلیق کا پتہ دیتی ہے۔ درہال ملکاں کے سبزہ زار سیاحوں کو دعوت دینے ہیں جو نباتات کے متحرک رنگوں سے موسوم ہے۔ وہیں گھاس کے میدانوں اور سبزہ زاروں اور درختوں سے جڑے راستے ایک تازگی اور فرحت بخش کا غماز ہیں جہاں سرسراہٹ کے پتوں اور چہچہاتے پرندے فطرت کی سمفنی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ مکینوں نے بتایا کہ یہاں کی ہریالی ہمیشہ ایک پر سکون پس منظر کو بیان کرتی ہے۔ بجا طور پر وادی درہال اور یہاں کی عظیم الشان مسجد کو جموں کشمیر کا تاج محل کہا جا سکتا ہے۔