درور ٹنگمرگ میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر | ہرطرف بدبو سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا

 بارہمولہ //ضلع بارہمولہ کے درور ٹنگمرگ علاقہ میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیرجمع ہونے سے ہر طرف بدبو پھیل گئی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ یہاںگندگی و دیگر فضلہ پھینکتے ہیں جس کے نتیجے میں بدبو سے سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سرینگر گلمرگ شاہراہ پر درورکے مقام پر سڑک کے کنارے کوڑاکرکٹ پھینکتے ہیں جس سے علاقے میںبدبو پھیل گئی ہے ۔ ایک مقامی شہری سجاد احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ  علاقے کو باضابطہ ایک ڈمپنگ ائریا میں تبدیل کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے مزید کہا کہ اگر چہ آج کل انتظامیہ کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کیلئے گلمرگ کی خوبصورتی میں چار چاند لگانے میں مصروف ہے تاہم اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اس سلسلے میں فوری طور پر مداخلت کی اپیل کی ہے ۔