جموں/ /ایس اے ایس ای کی طرف سے ملی جانکاری کی بناپر اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارہمولہ ،گلمرگ ، پھرکیاں۔ زیڈ گلی اور گریز میں درمیانہ درجے کے تودے گرآنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔اسی طرح پونچھ ، راجوری ، ریاسی ، رام بن ، ڈوڈہ ، کشتواڑ، اودھمپور ، اننت ناگ ، کولگام ، بڈگام ، بانڈی پورہ ، گاندربل ، کپواڑہ ۔ چوکی بل ۔ ٹنگڈار، کرگل، لیہہ اضلاع اور سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ پر ہلکے تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے تودے گرآنے والے علاقوں میںرہائش پذیر لوگوں کو احتیاطی اقدامات عملانے کی صلاح دی ہے ۔