سرینگر//درد پورہ لولاب کپوارہ کے ڈونی محلہ ، آستان بوٹھ سڑک کے انتہائی خستہ ہونے کے نتیجے میں لوگوں کو عبور و مرور میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوںنے متعلقہ حکام سے سڑک کی مرمت کی اپیل کی ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ درد پورہ لولاب کپوارہ کے ڈونی محلہ ، آستان بوٹھ سڑک خستہ حالت میں ہے ۔ مقامی لوگوںنے کہا کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مذکورہ علاقہ کے طالبان علم کو سکول آنے جانے میں بھی دشواریاںپیش آرہی ہیں ، اگر علاقہ میں کوئی بیمار ہوتو اس کو ہسپتال پہنچانے میں بھی مشکلات درپیش آتی ہیں ۔ لوگوںنے سڑک کی مرمت کا فوری مطالبہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔