سرینگر//بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو ممبر اور پارٹی ترجمان ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے مودی حکومت کے 8 سال مکمل ہونے کے سلسلے میں منعقدہ اپنے تین روزہ پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کو اختتام کیا۔ ڈاکٹر اندرابی نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا اور عوامی مسائل اور وادی گریز کے دور دراز کونوں میں حکومت کی فلاحی اسکیموں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے میں پارٹی کیڈرز کے کردار پر تبادلہ خیال کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو تمام موجودہ اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے میں سہولت فراہم کریں۔ ڈاکٹر اندرابی نے نچلی سطح پر حکومت کے عوامی بہبود کے اقدامات اور پروگراموں کا جائزہ لینے کیلئے تمام محکموں کے افسران سمیت مقامی انتظامیہ کی ایک میٹنگ طلب کی۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ ہم سب عوام کیلئے ہیں اور جو بھی افسر عوام کی خدمت میں ناکام رہے گا اسے سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کے ارکان کی طرف سے کئی دہائیوں تک نمائندگی کرنے کے باوجود یہ علاقہ اتنا پسماندہ رہا ہے کہ سیاسی استحصال کرنے والوں پر شرم آتی ہے۔‘‘ ڈاکٹر درخشاں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ مقامی انتظامیہ کی طرف سے شکایات کے ازالے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے چند ماہ بعد اس علاقے میں واپس آئیں گی۔