درجہ چہارم اسامیوںکی سلیکشن لسٹ جاری کرنے میں مبینہ تاخیر | جسمانی طور ناخیز افراد کا سیول سیکریٹریٹ کے باہر احتجاجی مارچ

 سری نگر// جسمانی طور ناخیز افراد نے جمعرات کو یہاں سیول سیکریٹریٹ کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔احتجاج کرنے والوں نے بتایا کہ اُن کے جائز مسائل کو حل کرنے کی اور کوئی توجہ مبذول نہیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جنوری 2020 میں ہی نارمل اُمیدواروں کا شارٹ لسٹ جاری کیا گیا تھا اور ان کا سال گذشتہ سلیکشن لسٹ بھی جاری کیاگیا لیکن جسمانی طور معذور اُمید واروں کا شارٹ لسٹ جاری کرنے میں بھی تاخیر کی گئی اور اب سلیکشن لسٹ بھی جاری نہیں کی جارہی ہے ۔احتجاجی جموں وکشمیر ہینڈی کیپڈ ایسو سی ایشن کے بینر تلے احتجاج کر رہے تھے اور ایس ایس آر بی اور سوشل ویلفیئر کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے ۔اس موقع پر ایسو سی ایشن کے ذعماوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم سمجھتے تھے کہ ایل جی انتظامیہ میں ہمیں انصاف ملے گا لیکن آج بھی ہمیں انصاف نہیں مل رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کہ ہمارے حالات پہلے سے بھی بدتر ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ ہمیں ویل چیئر یا ٹرائی سائیکلوں کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہمیں روزگار چاہئے تاکہ ہم دوسروں کی بھی مدد کر سکیں۔مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ اگر اانتظامیہ نے اُن کے جائز مسائل کی اورفوری طورپر توجہ نہیں دی تو وہ غیر معینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے ۔(یو این آئی)