غلام نبی رینہ
کنگن//لداخ سے سرینگر آرہی ایک زائلو گاڈی زیر رجسٹریشن نمبر 4380/JK07 کو مٹاین کے نزدیک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڈی تقریبا 150 فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ حادثے کی خبر موصول ہونے کے فورا بعد پولیس جائے موقع پر پہنچ گئی اور بچاو کارروائی شروع کردی اور زخمیوں کو فوری طور پر علاج و معالجہ کے لئے سب ڈسٹرک ہسپتال دراس منتقل کیا گیا ۔گاڈی میں سوار فوجی اہلکار چھٹی کے لئے گھر جارہے تھے۔ ایس ایچ او پولیس سٹیشن دراس منظور حسین میر نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت ڈرائیور باکر علی ولد اصغر علی ساکن ٹسپون گروندر سنگھ ولد پرکاش سنگھ ساکن گورداس پور پنجاب ہرپیت سنگھ ولد کرنال سنگھ ساکن پنجاب محمد ساجد ولد محمد بہچو ساکن یوپی ابھیشیک کمار ولد بیشن کاچی ساکن مدھیہ پردیش جبل پور وجے خشوہ ولد امر چندرہ ساکن یوپی کے طورہوئی ،س پولیس نے حادثے سے متعلق ایک ایف آئی آر نمبر 65/2025 زیر دفعہ 281۔125 (A)بی این ایس درج تحقیقات شروع کردی ۔