عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کی تحصیل درابشالہ کی عوام قصبہ میں ناقص نکاسی نظام و سڑک کی ابتر حالت کے سبب سخت پریشان ہے۔ علاقہ کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقہ میں بڑھتی آبادی کے باوجود بھی اسکی طرف توجہ نہیں دی جارہی ہے یہ قصبہ قومی شاہراہ پر واقع ہے لیکن اسکے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ سڑک پر نکاسی نظام نہ ہونے کے سبب گندہ پانی سڑکوں پر جمع ہوجاتا ہے جسکے سبب اب سڑک پر گڑھے پڑگئے ہیں ، جس سے راہگیروں ، سکولی طلباء و خواتین کا چلنا انتہائی دشوار بن گیا ہے جبکہ ضلع و مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ڈرین کے اندر گندگی بری پڑی ہے جبکہ اسے کئی سالوں سے صاف نہیں کیا گیا جسکے سبب مقامی لوگوں و راہگیروں کو چلنے میں سخت دشواریاں ہوتی ہیں۔
اگرچہ اس معاملے کو انتظامیہ و نیشنل ہاوے اتھارٹی کے ساتھ بھی متعدر مرتبہ اٹھایا گیا لیکن باوجود اسکے کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ سے اپیل کی کہ وہ اس میں ذاتی طور مداخلت کریں اور درابشالہ قصبہ کے اندر آب نکاسی کے نظام کو بحال کریں جبکہ اس سڑک پر میکڈم بچھایا جائے تاکہ قصبہ کی عوام کو مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔