دختران ملت اراکین کی گرفتاری

سرینگر//دختران ملت سربراہ آسیہ اندرابی نے کہاہے کہ بھارت کی فورسز یہاں چھوٹے چھوٹے بچوں کو مار دیتے ہیں اور پھر کسی کو تعزیت پرسی کی بھی اجازت نہیں دیجاتی۔ انہوں نے کہاکہ دختران ملت کا وفد تو وہاں بلکتی ماووں کے آنسو پونچھنے جاتی ہیں جن کے بچے ان سے چھین لئے جاتے ہیں اور ہم کو پھر ان سے تعزیت کی بھی اجازت نہیں دی جاتی۔اس سے بڑھ مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کیا ہوگی۔اندرابی نے کہا دراصل بھارت یہاں آزادی پسند جذبہ کو دبانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ برس قبل تک یہ تحریک چند لوگوں تک ہی سمٹ کر رہ گئی تھی لیکن آج یہ ایک عوامی تحریک بن گئی ہے۔ آسیہ اندرابی نے کہاکہ یہ ایک عوامی جد و جہد بن گئی ہے اور آج پوری دنیا کشمیر میں ہورہے مظالم کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انٹونیو گوٹریس نے حال ہی میں کہا کہ وہ کشمیر کی صورتحال ہر نظر رکھے ہوئے ہیں اور وہ کشمیریوں پر ہورہے مظالم سے وہ شدید متفکر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چاہئے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے انٹر نیشنل ڈپلومیٹک فرنٹ کے ذریعے کاوشیں تیز کردے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس وقت کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہمارے معصوم بچوں، ماں اور بہنوں کی قربانیاں رنگ لائیں ۔