سری نگر//سری نگر کے مضافاتی علاقہ دانہامہ میں ایک ہفتہ قبل نا معلوم افراد کے حملے میں زخمی ہونے والے دو بھائیوں میں سے ایک بھائی جمعے کی صبح یہاں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے دانہامہ حضرت بل علاقے میں 18 دسمبر کو نامعلوم افراد نے دو بھائیوں پر اینٹوں سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ دنوں شدید زخمی ہوگئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں بھائیوں کو علاج و معالجے کے لئے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان میں سے ایک بھائی ایک ہفتے تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت شوکت احمد آخون ولد غلام قادر آخون کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں پہلے ہی ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔