دانشگاہ کشمیر میں یکم جنوری سے31جنوری تک سرمائی تعطیلات کا اعلان

سرینگر//دانشگاہ کشمیر کے حکام نے جمعرات کو اعلان کیا کہ یونیورسٹی سرمائی تعطیلات کیلئے یکم جنوری2021 سے31جنوری تک بند رہے گی۔اس فیصلے کا اطلاق یونیورسٹی کے سبھی سٹیلائٹ مراکز پر بھی ہوگا۔
اس سلسلے میں جوئنٹ رجسٹرار کی طرف سے باضابطہ نوٹس جاری کی گئی۔
نوٹس کے مطابق اگر اس عرصہ کے دوران اساتذہ طالب علموں کیلئے رضاکارانہ طور پرآن لائن کلاسز کا اہتمام کریں گے تو وہ قابل ستائش ہوگا۔
نوٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس عرصہ کے دوران شعبہ جات کے سربراہان اور کارڈنیٹر امتحانات کے انعقاد کا اہتمام کرتے رہیں گے۔