خود روزگار سکیمیں: آئی ٹی آئی بمنہ میں بیداری پروگرام منعقد

سرینگر//بے روزگار نوجوانوں تک پہنچنے اور بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ سینٹرسری نگر نے  صنعتی تربیتی ادارہ  ( ITI)برائے خواتین بمنہ میں ایک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔پروگرام میں مختلف محکموں کے افسران کو ریسورس پرسن کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔سپرنٹنڈنٹ آئی ٹی آئی نے اپنے خطاب میں انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے پیش کیے جانے والے کورسز اور تربیت پانے والوں کو دیے جانے والے ہنر کے معیار کے بارے میں بتایااور فارغ التحصیل  کو خود روزگار کے شعبے کے تحت آمدنی پیدا کرنے والے یونٹس قائم کرنے کی تلقین کی ۔پروگرام کے دوران آئی ٹی آئیتربیت پانے والوں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں تاکہ وہ آزادانہ طور پر اپنی خدمات جیسے الیکٹرانک گیجٹس کی مرمت، ایل ایم وی وغیرہ کی پیشکش کر سکیں۔۔اس موقعہ پرامیدواروں کو ایمپلائمنٹ پورٹل (www.jakemp.nic.in) اور رجسٹریشن کے طریقہ کارکے بارے میں آگاہ کرنے کے علاوہ نیشنل کیرئیر سروس پورٹل (www.ncs.gov.in) اور پیش کردہ خدمات سے بھی واقف کرایا گیا۔