محمد بشارت
کوٹرنکہ //ضلع راجوری کے دور افتادہ تحصیل خواص کے کیری بیلا علاقہ میں ایک آلٹو کار زیر نمبر 2603-حادثہ کا شکار ہوگئی جس میںڈرائیور سمیت دو افراد موجود تھے تا ہم تیز رفتار گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر ایک گہری کھائی میں جا گری جس میں محمد شکیل ولد محمد لطیف سکنہ کیری عمر 29 برس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی وہیں ڈرائیور محمد ندیم ولد محمد جمیل سکنہ کیری عمر 25 برس شدید زخمی ہوگیا اور مقامی لوگوں نے بچائو کارروائی کے دوران زخمی شخص کو ایک نزدیکی پرائمری ہیلتھ سنٹر خوص میں منتقل کر دیا جہاں پر ابتدائی علاج معالجہ کے بعد اُس کو بہتر علاج کیلئے گور نمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کردیا گیا۔پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔