یو این آئی
نئی دہلی// راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے ایوان میں خواتین کے ریزرویشن سے متعلق آئین (128 ویں ترمیم) بل 2023 کو منظور کرانے کے لئے بحث کے سلسلے میں ڈپٹی چیئرمین پینل کی تشکیل نو کی اور اس کے ارکان میں صرف خواتین کو شامل کیاہے ۔ ایوان میںجمعرات کی صبح کارروائی شروع کرنے کے بعد چیئرمین نے ایوان میں یہ اطلاع دی اور کہا کہ اس تاریخی موقع پر راجیہ سبھا میں ڈپٹی چیئرمین کے لیے ایک آل ویمن پینل تشکیل دی گئی ہے ۔ ناری شکتی وندن ایکٹ 2023 پر بحث کے دوران، پینل میں 13 خواتین ارکان کو نامزد کیا گیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس عہدے پر ان کی موجودگی پوری دنیا میں ایک طاقتور پیغام جائے گا اور اس بات کی علامت ہوگی کہ تبدیلی کے اس اہم لمحے کے دوران وہ ایک بااثر پوزیشن’ میں تھیں۔ پینل نے پی ٹی اوشاکو نامزد کیا، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایس پھانگنون کونیاک، سماج وادی پارٹی کی جیا بچن، سروج پانڈے ، اندو بالا گوسوامی، کویتا پاٹیدار اور ڈاکٹر کلپنا سینی، کانگریس کی رجنی اشوک ر پاٹل، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی ڈاکٹر فوزیہ خان، ترنمول کانگریس کی ڈولا سین، دراوڑ منیترا کزگم کی ڈاکٹر کنی موجھی این وی این سومو، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی مہوا ماجی اور بیجو جنتا دل کی سلتا دیو شامل ہیں ۔