عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//صدر دروپدی مرمو نے خواتین کے ریزرویشن بل کو اپنی منظوری دے دی ہے جس میں خواتین کو لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرنا ہے۔ جمعہ کو جاری کردہ وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کے مطابق، صدر نے جمعرات کو اپنی منظوری دے دی۔ اب، یہ سرکاری طور پر آئین (106 ویں ترمیم) ایکٹ کے نام سے جانا جائے گا۔اس کی دفعات کے مطابق، “یہ اس تاریخ سے نافذ العمل ہو گا جس تاریخ کو مرکزی حکومت، سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن کے ذریعے، مقرر کر سکتی ہے” ۔