بارشوں و برفباری کے بعد دھوپ نکلی، لوگوں نے لی راحت کی سانب
بارشوں سے متعدد سڑکوں پر پسیا ں جمع،بجلی کی بحالی کو یقینی بنانے پر عوام کا زور
عاصف بٹ
کشتواڑ//مسلسل چار روز سے بالائی علاقوںمیں برفباری و میدانی علاقوں میں بارشوں سے عام زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گئی تھی جسکے بعد سنیچر کو بھی چندمقامات پر برفباری و بارشیں ہوئیں تاہم نوبجے صبح کے بعد مطلع صاف ہوا اور دن بھر دھوپ کھلی جس سے عوام نے راحت کی سانس لی۔ بالائی علاقہ جات میں مسلسل بارشوں و برفباری سے مکانات و میوہ باغات کو بھاری نقصان پہنچاہے۔ متعدد اندرونی سڑک رابطوں پر بھی پسیاں گرآئی ہیں۔ بونجواہ، درابشالہ ، کیشوان و چھاترو کی اندرونی سڑکوں پر پتھر و مٹی کی پسیاں گرآئی ہیںجس سے ان علاقہ جات میں عوامی نقل و حرکت محدود ہوکر رہ گئی ہے وہیں بجلی و پانی کی ترسیلی لائنیںبھی ناکارہ ہوکررہ گئی ہیں۔عوام نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ جلداز جلد انھیں معاوضہ فراہم کیاجاناچاہئے۔