کشتواڑ
اے آئی بٹ
کشتواڑ//ضلع ریڈ کراس سوسائٹی کشتواڑ کی جانب سے ’’ ہر ایک جگہ پر ہر ایک کیلئے۔مسکان ‘‘ کے عنوان سے عالمی یوم ریڈ کراس جوش و خروش سے منایا گیا ۔ اس موقعہ پر ضلع ریڈ کراس سوسائٹی کے چیئر مین(ڈپٹی کمشنر)انگریز سنگھ رانا نے ریڈ کراس کا جھنڈا لہرا کر تقریب کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر ریڈ کراس کے رضاکاروں بشمول طلاب نے تقریب میں شرکت کی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڈ کراس کا تصور جنگ کے دوران زخمیوں کو راحت دلانے کے طور پر ایک تحریک کے بطور کیا گیا ،تاکہ لوگوں کو خوشیاں مہیا ہوں اور انہیں مصائب سے چھُٹکارہ مل سکے۔انہوں نے کہا کہ اس سے امن ، ترقی ،سوجھ بوجھ ،شفقت اور تعاون کو فروغ ملتا ہے۔انہوںنے کہا کہ گذشتہ دہائی سے ریڈ کراس نے لوگوں کو ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے لئے راغب کیا ہے اور مُصیبت زدہ کافی لوگوں کو معاونت فراہم کی۔انہوںنے کہا کہ ریڈ کراس نے آفات سماوی کے دوران بھی لوگوں کو مدد فراہم کی ہے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ایس ایس پی ابرار چودھری نے ضلع میں ریڈ کراس سوسائٹی کو مضبوط و مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا ، تاکہ متاثرہ لوگوں کو مدد فراہم ہو سکے ۔ انہوںنے ریڈ کراس کے اصولوں پر عمل کرنے پر زور دیا ۔کمانڈنگ افسر سی آر پی ایف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیلٹ فورس ہمیشہ سے ہی ضرورت مندوںکیلئے آفات سماوی کے دوران خون کا عطیہ دینے میں پیش پیش ہیں۔ریڈ کراس سوسائٹی کے آنریری سیکرٹری اصغر شیخ نے آفات سماوی جیسے کہ بھونچالوں ،سیلاب ،حادثات وڈیرہ کے دوران نبھائے گئے رول کی سراہنا کی۔انہوں نے نوجوانوں کو ضرورت مندورں کی مدد کے لئے رضاکارانہ طور پر آگے آنے کی صلاح دی۔تاہم ،ضلع افسراں کو یہ دن بطور منانے کی ہدایت دی گئی اور اس سلسلہ میں طبی کمیپ، خون کے عطیہ کا کیمپ، سمپوزیم ، اور پینٹنگ مقابلے ،طلاب کی جانب سے ریلیاں منعقد کرنے کے لئے کہا گیا ۔ تقریب کا اختتام شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔
ڈوڈہ
ڈوڈہ //ریڈ کراس کے بانی اور پہلے نوبل پرائز حاصل کرنے والے سر ہینری ڈونانٹ کی سالگرہ منانے کے لئے منگل کے روز ضلع ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر بھوانی رکوال مہمان خصوصی تھے۔مُختلف سکولوں کے طلاب نے اس پروگرام میں شرکت کرکے بحث ومباحثہ اور پینٹنگ مقابلہ میں شرکت کی۔ ضلع ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے ’’ ہر ایک جگہ پر ہر ایک کیلئے۔مسکان ‘‘ کے عنوان سے عالمی یوم ریڈ کراس جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پون پریہار، اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو طارق حُسیننائیک،چیف میڈیکل افسر واجد علی نجار، پرنسپل بائز ہائر سیکنڈری سکول تنویر احمد وانی ،ڈ ی ای پی او ایاض مغل ،ضلع سپورٹس افسر اشوک کوتوال، و دیگر ضلع افسران بھی موجو د تھے۔طلاب سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈی سی نے ریڈ کراس کی اہمیت بیان کی۔انہوںنے کہا کہ ریڈ کراس دینا بھر میں رضا کارانہ طور پر چلائی جا رہی ہیاور لوگوں کو اس تنظیم کا ایک حصہ بننے کیلئے کہا۔دریں اثنا ڈی سی نے مقابلوں کے فاتح میںانعامات تقسیم کئے۔اس سے قبل ڈی سی نے ایک ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔
ریاسی
ریاسی //ضلع انتظامیہ کی جانب سے یوم ریڈ کراس منانے کے سلسلہ میںضلع ترقیاتی کمشنر پرسنا راما سوامی جی نے ایک ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جو کہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے سول سوسائٹی کو ٹریفک قوانین پر وعمل کرنے اور ریڈ کراس تحریک کے لئے عطیہ دینے پر زور دیا ۔انہوں نے ڈی آر سی ایس اور رضاکاروں کی جانب سے آفات سماوی کے دوران مدد فراہم کرنے پر ستائش کی۔ریڈ کراس کی کارکردگی کے تفصیلات پیش کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو نے شرکا کو آر سی او کی اہمیت ،رول اور حصولیابیوں کے متعلق جانکاری دی۔ریڈ کراس سوسائٹی کے آنریری جنرل سیکرٹری راکیش وزیر نے لوگوں سے ڈی آر سی ایس میں عطیہ دینے کی اپیل کی،جسکا استعمال آفات سماوی اور ایمرجنسی کے دوران متاثرہ لوگوں کو امداد فراہم کرنے کیلئے کیا جا ئے گا۔اس موقعہ پر شرکا نے بنی نوع انسان کی مصیبتوں اور امن و آشتہ برقرار رکھنے کی حلف لی۔دریں اثنا، ڈپٹی کمشنر نے ایک ریلی کو بھی ہری جھنڈی دکھائی جس میں مقامی رضاکاروں، این سی سی ،اساتذہ ،طلاب اور خواتین کی ایک بھاری جمیعت نے شرکت کی۔مہور، دھرماڑی، پونی ،ارناس وغیرہ کے سکولوںو دیگر اداروں میں بھی ریڈ کراس کے مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔
گھٹ،ڈوڈہ
ڈوڈہ //ریڈ کراس کے بانی اور پہلا نوبل پرائز انعام حاصل کرنے والے سر ہنری ڈونانٹ کی سالگرہ منانے کے لئے منگل کے روز جواہر نو اودھیہ ودیالیہ ارنوڑا(گھٹ) میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس سلسلہ میں محکمہ صحت و خاندانی بہبودبلاک گھٹ کی جانب سے سکول کے احاطہ میں زیر نگرانی بی ایم او گھٹ ڈاکٹر محمد فرید بٹ ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں بی ایم او گھٹ، پرنسپل جے این وی ارنوڑا رویندر کمار، بی ایم ای او اینا یچ ایم گھٹ ڈاکٹر تنویر احمد ،مشہود لطیف، زیشان علی ترنبو، اعجاز حُسین ، اشوک شان ، اور فیضان علی ترنبو کے علاوہ فیکلٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔پروگرام کا آغاز پرنسپل کی جانب سے خُطبہ استقبالیہ کے ساتھ کیا گیا ،جنھوں نے بلاک میڈیکل افسر کی جانب سے ایسا معلوماتی پروگرام منعقد کرنے کی سراہنا کی ۔اس موقعہ پر مقررین نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ریسوورس پرسن ڈاکٹر تنویر احمد نے طلاب کو کسی بھی آفات سماوی کے دوران قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے بیداری پیدا کی۔ اس بیداری کا مقصد طلاب کو ہسپتال منتقل کرنے سے قبل فسٹ ایڈ کی جانکاری فراہم کرنا تھا۔ اس موقعہ پر بی ایم او گھٹ نے مہمانوں اور شرکا کا خیر مقدم کیا اور انہیں ایسے پروگراموں میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔جے این وی فیکلٹی کے شری راج نے نظامت کے فرائض انجام دئے جبکہ مس نیہانے رسمی شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔