راجوری +پونچھ //ملک کے دیگر حصوں کی ہی طرح جموں وکشمیر کے خطہ پیر پنچال میں ملک کا 73 واں یومِ جمہوریہ جوش و جزبے کیساتھ منایا گیا ۔اس دوران دونوں سرحدی اضلاع میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔راجوری میں ضلع ہیڈ کوارٹر کیساتھ ساتھ ،سب ڈویژنوں ،تحصیلوں کے علاوہ سرکاری سکولوں اور دیگر اداروں و مقامات پر مذکورہ تقریبات منعقد کی گئی جن کے دوران بچوں کی جانب سے تمدنی و ثقافتی پروگرام بھی منعقد کئے گئے تھے راجوری میں 73 واں یومِ جمہوریہ پورے راجوری ضلع میں بڑے جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ ضلع میں سب سے بڑی تقریبات ضلعی ہیڈ کوارٹرز ، تمام اضافی اضلاع ، سب ڈویژنوں اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور پنچائتوں میں منعقد کی گئیں ۔ ڈی پی ایل گراؤنڈ راجوری میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں مہمانِ خصوصی ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین نسیم لیاقت نے قومی پرچم لہرایا اور سلامی لی ۔ مارچ پاسٹ میں جے کے اے پی ، جے کے ایگزیکٹو پولیس ، جے کے پولیس بینڈ ، سی آر پی ایف ، جے کے ایف پی ایف اور ایس پی او ، این سی سی سینئر بوائیز اینڈ گرلز ، این سی سی جے یو او بوائیز اور مختلف اسکولوں کے دستوں نے حصہ لیا جبکہ ڈی وائی ایس پی پورپکار سنگھ نے پریڈ کی کمانڈ کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجوری وکاس کنڈل ، ڈی آئی جی راجوری پونچھ وویک گپتا ، ایس ایس پی محمد اسلم ، کمانڈنٹ آئی آر پی سیکنڈ بٹالین خالد امین ، اے ڈی ڈی سی پون کمار ، اے ڈی سی راجوری سچن دیو سنگھ کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ ڈی ڈی سی چیئرمین نے راجوری کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمارے قائدین کی جانب سے ملک کیلئے بہترین آئین کے مسودے کی تیاری میں کئے گئے کام کی یاد دہانی کے طور پر کھڑا ہے اور یہ آئین 26 جنوری 1950 کو نافذ ہوا تھا ۔ضلع ہیڈ کوارٹر کیساتھ ساتھ سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر نوشہرہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔گور نمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول میں منعقدہ تقریب کے دوران میونسپل کمیٹی کے صدر نے قومی پرچم لہرا کر مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔اس تقریب میں انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران کیساتھ ساتھ منتخب نمائندے او ر معززین بھی موجود تھے ۔سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر کوٹرنکہ میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئر مین جاوید اقبال چوہدری نے قدمی جھنڈا لہرایا اور سلامی لی ۔اسی طرح تھنہ منڈی سب ڈویژن کے گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائر سیکنڈری اسکول تھنہ منڈی میں 73 واں یوم آزادی احتیاطی تدابیر کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل میر نے قومی جھنڈا لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے اپنے خطاب میں آج کے دن کی مناسبت سے سیر حاصل گفتگو کی۔ مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں ہندو مسلم کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے اور اسے یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ماڈل بوائز ہائر سیکنڈری اسکول تھنہ منڈی میں جشن یوم جمہوریہ کا آغاز صبح 10 بجے کے قریب نہایت ہی پْروقار انداز میں کیا گیا۔اس موقع پر ایس ڈی ایم تھنہ منڈی وکاس دھر ، ڈی ڈی سی ممبر عبدالقیوم میر، نائب تحصیلدار قمر دین ،ایس ڈی پی او تھنہ منڈی عبدالحمید، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر تھنہ منڈی ، ایس ایچ او تھنہ منڈی شوکت چوہدری، سی ڈی پی او تھنہ منڈی، پرنسپل بوائز ہائر سیکنڈری اسکول تھنہ منڈی محمد صدیق گنائی کونسلر الحاج محمد اقبال نازش،مشتاق ٹھکر، سردار شوکت جاوید اور سینئر لیکچرار جاوید اقبال رینہ و محمد ایاز رینہ، سیاسی لیڈر عبدالغنی شال، شوکت احمد شال، نذیر احمد گنائی صدر بیوپار منڈل تھنہ منڈی کے علاوہ معزز شہریوں ، بلدیاتی اداروں کے عوامی نمائندوں ، پنچوں اور سرپنچوں کے علاوہ اخباری نمائندوں ، مسلح افواج ، جموں و کشمیر پولیس کے افسران اور سب ڈویڑن تھنہ منڈی کے دیگر افسران اور تمام اہلیان تھنہ منڈی نے گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائر سیکنڈری اسکول تھنہ منڈی میں 26 جنوری 2022 کو تمام کووِڈ ایس او پیز اور پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے اس شاندار اور پروقار تقریب کو مزید متحرک اور رنگین بنانے کے لیے شرکت کی۔ اس موقع پر فوج ، نیم فوجی دستوں اور جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ دوسری جانب یوم جمہوریہ کے موقع پر ہائی سکول شاہدرہ ہائی سکول عظمت آباد ، مڈل سکول منیال، مڈل سکول کھنیال کوٹ ہائی سکول منگوٹہ، ہائرسکینڈری اسکول ساج ، ہائی سکول پلانگڑھ، مڈل سکول چھڑنگ ، مڈل سکول ہسپلوٹ ، اور ہائی سکول راجدھانی میں بھی جشن آزادی کے موقع پر ترنگا جھنڈا لہرایا گیا۔ سرحدی تحصیل ہیڈ کوارٹر منجا کوٹ میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئر مین شمشاد بیگم نے قومی جھنڈا لہرایا جبکہ اس کے علاقہ گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول دھیری رلیوٹ ،گور نمنٹ ہائی سکول کوٹلی کالابن میں بھی ملکی یوم جمہوریہ جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا ۔اس کے علاوہ ضلع کے کالا کوٹ اور سندر بنی میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ خطہ کے سرحدی ضلع پونچھ میں اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں 73 واں یومِ جمہوریہ بڑے جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ اس تقریب میں مہمانِ خصوصی چیئر مین ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ تمیم اختر نے ترنگا لہرایا اور پولیس بینڈ کے ساتھ سی آر پی ایف ، جے کے پی ، جے کے اے پی ، ہوم گارڈ ، جے کے پی کیو آر ٹی کمانڈو ، این سی سی کیڈٹس کے دستوں پر مشتمل مارچ پاسٹ کی سلامی لی ۔ ڈی وائی ایس پی سچن گپتا پریڈ کمانڈر تھے ۔ مہمان خصوصی نے اہل وطن کو مبارکباد دی اور ملک کے اتحاد و سالمیت کو برقرار رکھنے کیلئے قانون سازوں کے کردار اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو یاد کیا ۔ عوام کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ اس پروگرام میں وائس چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ، ڈی ڈی سی ممبران ، ڈپٹی کمشنر ، ایس ایس پی ، جج صاحبان ، بی ڈی سی چیئر پرسنز ، بار ایسوسی ایشن کے ممبران ، قانون سازوں ، میڈیا پرسنز ، ممتاز اور بزرگ شہریوں نے شرکت کی ۔ مینڈھر سب ڈویژ ن میں گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول بوائز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئر مین طاہرہ جبین نے قدمی پرچم لہرا کر سلامی لی ۔بلاک منکوٹ میں بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل چیئر میں امان اللہ چوہدری او ر بلاک بالاکوٹ میں بی ڈی سی چیئر مین شمیم اختر نے قدمی جھنڈا لہرایا ۔سب ڈویژن میں گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول کیری کانگڑھ میں سیکنڈ انچارج ہیڈ ماسٹر محمد اسلم انقلابی نے قومی جھنڈا لہرا کر سلامی لی۔اس موقعہ پر سٹاف ممبران ،و طلباء بھی موجود تھے ۔سب ڈویژن سرنکوٹ میں چیئرمین میونسپل کمیٹی سرنکوٹ نے قومی جھنڈا لہرا کر سلامی لی ۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم سرنکوٹ ،تحصیلدار سرنکوٹ کیساتھ ساتھ دیگر آفیسران و منتخب نمائندے موجود تھے ۔