پونچھ +راجوری //خطہ پیر پنچال میں کووڈ کی دوسری لہر میں مسلسل تیزی آرہی ہے جس کی وجہ سے روزانہ آنے والے نئے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہو تا جارہا ہے ۔ضلع پونچھ میںاتوارکووڈ 19 کے30 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران 01فرد کی ضلع ہسپتال پونچھ میں کوڈ19کی وجہ سے موت بھی واقع ہوئی ہے۔نوڈل آفسر کوڈ 19ضلع پونچھ زمود احمد کی جانب سے ملی جانکاری کے مطابق ضلع پونچھ میںپچھلے24گھنٹوں میںکل39 نئے مثبت معاملات میںحویلی سے 04 ،منڈی سے10 ،سرنکوٹ سے01 اورمینڈھر5 1افرادکی کورنا رپورٹس مثبت آئی ہیں جبکہ ضلع ہسپتال پونچھ میں زیر علاج کورنا کے ایک مریض کی موت بھی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح ضلع پونچھ میں کوڈ19کے معاملات کی تعداد بڑھ کر کل 3094 تک پہنچ گئی ہے جن میں 2604صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں۔ اسطرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر451 پہنچ گئی ہے ۔نوڈل افسر کوڈ 19زموداحمد نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ویکسی نیشن کے ٹیکے لگانے کی اپیل کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری ٹھا کر شیر سنگھ نے بتایا کہ ضلع میں گزشتہ روز ریکارڈ 162کیس درج کئے گئے ہیں۔نئے آنے والی کیسوں میں سے درہال سے 48کالا کوٹ سے 43راجوری سے 33،سندر بنی سے 25کوٹرنکہ سے 7نوشہرہ سے چھ کیس سامنے آئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ نئے آنے والے کیسوں میں سے صرف دو سفر کرکے آئے ہیں جبکہ دیگر مقامی افراد شامل ہیں ۔