راجوری+مینڈھر//طویل خشک سالی کے باعث خطہ پیر پنچال میں پانی کا شدید بحران پایاجارہاہے اور حالت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ لوگوںنے محکمہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع کردیئے ہیں ۔ پیر کے روز اس سلسلے میں کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور لوگوںنے محکمہ پی ایچ ای پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ وہ متبادل فراہم کرنے میں ناکام ہوچکاہے ۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ محکمہ نے انہیں حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاہے اور پانی کی سپلائی کیلئے بارشوں کا انتظار کیاجارہاہے ۔ راجوری پونچھ ہائی وے پرٹریفک کی نقل وحرکت روک کر وارڈ نمبر14 راجوری کی عوام نے احتجاجی دھرنادیا۔ مقامی لوگوں کاکہناتھا کہ پچھلے پندرہ روز سے پانی سپلائی منقطع ہے جس کی وجہ سے مشکلات کاسامناہے ۔یہ دھرنا دوگھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد محکمہ کے اعلیٰ آفیسران موقعہ پر پہنچے جنہوں نے مظاہرین کواعتماد میں لینے کے بعد یقین دلا کہ اگلے دوروز تک پانی سپلائی بحال کردی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ فی الحال لوگوں کو پانی ٹینکروں کے ذریعہ فراہم کیاجائے گا۔اسی طرح سے مینڈ ھر میں پانی کی عد م دستیا بی پر لو گو ں نے قصبہ میں احتجاج کیا جس دوران مینڈھر جموں شاہراہ ٹریفک کی نقل و حرکت کیلئے بند رہی ۔اس دوران لو گو ں کو جم کر محکمہ پی ایچ ای اور مینڈھر انتظامیہ کے خلاف نعرے با زی کی ۔ احتجاج کی قیا دت چوہدری عبدالمجید صدر کسان مزدور یونین نے کی ۔ اس دوران مظا ہر ین نے محکمہ پرالزام لگایا کہ ملازمین نے یا تو لفٹ سکیموں پر نقلی مشینیں لگائی ہوئی ہیںیاجان بوجھ کر مینڈھر کی تمام لفٹ سکیموں کو آرام کرنے کی خاطر جلا دیتے ہیں جس سے عوام پریشان ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ علا قہ میں لگا ئی گئی مو ٹر بار بار جلائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے چھترال تاپٹھانہ تیر ، چھترال ، نڑول ، گانچارہ ، گاہنی ، اڑی سڑہوتی ، اڑی قصاب ، بھیرہ، ڈھرانہ، سخی میدان تا ٹھیرہ ٹوپہ ، ساگرہ ، اوچھاد، بالاکوٹ، گورسائی کسیوٹ ، سمکن چھجلہ کسبلاڑی ، سلانی ، بلنوئی اسکے علاوہ سبھی لفٹ سکیمیںبالکل ناکارہ ہیں جن کا کوئی بھی پرسان حال نہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لفٹ سکیموں پرمقرر ملازمین میں سے کچھ یا تو گاڑی چلاتے ہیں یا کوئی اور اپنا ذاتی کاروبار کرتے ہیں۔ مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ پی ایچ ای کے ملازم کہتے ہیں کہ میکنیکل والوں کا قصور ہے اوراُن سے پوچھنے پر کہا جاتا ہے کہ بجلی نہیںہے ۔مظا ہر ین نے ریا ستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ خشک سالی سے نِپٹنے کے لئے سڑکوںکے کنارے تمام جگہوں پر پانی ٹینکروں کے ذریعہ دستیاب کرا یاجائے اور جہاں قدرتی پانی کے ذرائع میں پانی ہے انہیں بھی فعال بنا یا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ تمام مقامی ملازمین کو یہاں سے تبدیل کیا جائے اور پی ایچ ای محکمہ کو پرائیویٹ کیا جائے تاکہ عوام کو پانی دستیاب کرا یاجا سکے ۔انہوںنے انتباہ دیاکہ اگریہی حال رہا تو عوام اپنے بیوی بچوں اور مال مویشی سمیت سڑکوں پر اتریں گے ۔ احتجاج کو دیکھتے ہوئے ایس ایچ او مینڈھر محمد امین چوہد ری موقعہ پر پہنچے اور مظا ہر ین کو یقین دلا یا کہ ان کی جا ئز ہ ما نگو ں کو پو ار کیا جائے گا ۔احتجاج میں مشتاق احمد فانی جنرل سکریٹری کسان مزدور یونین مینڈھر و ریاستی سکریٹری پیر پنجال عوامی پارٹی و سماجی کارکن عبد الحکیم بھی موجود تھے ۔