پونچھ +راجوری//خطہ پیر پنچال کے اضلاع پونچھ و راجوری میں جنم اشٹمی کے جلوس برآمد ہوئے جس دوران بھائی چارے کا مظاہر ہ کیاگیا۔قصبہ پونچھ میں برآمد ہونے والے جلوس میں بڑی تعداد میں عقیدتمندوں نے حصہ لیا ۔اس دوران مینڈھر ، سرنکوٹ اور دیگر مقامات پربھی جھانکیاں نکالی گئیں جن میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔ ضلع میں ان جلوسوں کے دوران مسلم طبقہ کے لوگوں نے بھی شرکت کی اور بھائی چارے کا مظاہرہ کیاگیا۔ وہیں پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔اسی طرح سے ضلع راجوری میں بھی جنم اشٹمی کے جلوس برآمد ہوئے جن میں جوش و خروش سے لوگوں نے شرکت کی ۔راجوری میں صبح سے ہی عقیدتمندوں نے مندروں کی راہ لی اور دعائیں مانگیں ۔وہیں شام کے وقت جھانکی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے ۔ اس دوران نوشہرہ ، سندر بنی ،کالاکوٹ اور دیگر مقامات پر بھی چہل پہل دیکھی گئی ۔