سرینگر//ریاست میں جاری خصوصی پوزیشن دفعہ 370 اور 35 اے سے متعلق پھیلی بداعتمادی کے سلسلے میں پیپلز کانفرنس چیئرمین سجاد غنی لون نے مشترکہ طور پر اس کا دفاع کرنے کا اعادہ کیا ہے. سرینگر میں سیاسی امور کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے سجاد لون نے کہا کہ ان کی پارٹی ریاست کی خصوصی پوزیشن کا متحدہ طور پر دفاع کرے گی۔ اجلاس کے دوران ریاست میں جاری سیاسی رسہ کشی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،جو ریاست کی خصوصی پوزیشن کے لئے خطرہ قرار دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں ایک دوسرے پر الزامات لگانے اور ان کو ثابت کرنے کے لئے سب کے پاس مواد موجود ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی حریف سیاسی جماعتوں کی طرف سے پیپلز کانفرنس کی قیادت پر لگائے گئے الزامات کا جواب دینے کے لئے پارٹی ہمیشہ تیار ہے،لیکن پیپلز کانفرنس ایسے نازک موقع پر کسی بھی الزام بازی سے گریز کررہی ہے۔