شوکت حمید
سرینگر// جموں وکشمیر اسمبلی کے سپیکر عبدالرحیم راتھر نے کہا ہے کہ خصوصی درجہ یادفعہ370 میں کوئی الگ بات نہیں ہے۔ایوان سے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ’خصوصی درجہ کہیں یا دفعہ370 ، یہ در اصل ایک ہی بات ہے‘۔موصوف نے کہا ’آج ہائوس اچھی طرح سے چلا کچھ لوگوں نے پہلے قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے کی کوشش کی لیکن میں نے قانون کے تحت کارروائی کی‘۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد معزز ممبران نے ہائوس میں اچھی طرح سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ایک سوال کے جواب میں راتھر نے کہا: ’کوئی غلطی نہیں ہے، خصوصی درجہ دفعہ370 میں ہی موجود ہے‘۔ انہوں نے کہا، ’’خصوصی درجہ کہیں یا دفعہ370 کہیں یہ در اصل ایک ہی بات ہے‘۔