سرینگر// محکمہ موسمیات کے ماہرین نے بتایا ، 'بنیادی طورپرخشک موسم' کی پیشین گوئی کے درمیان، منگل کو جموں اور کشمیر میں رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ موسم گرما کے دارالحکومت میں سال کے اس وقت کے دوران درجہ حرارت معمول سے 2.8ڈگری سنٹی گریڈ زیادہ تھا۔
محکمہ موسمیات کے اہلکار کے مطابق، جموں و کشمیر میں موسم میں کسی خاص تبدیلی کی توقع نہیں ہے اور یہ فی الحال "بنیادی طور پر خشک" رہے گا۔