اشرف چراغ
کپوارہ//کرالہ پورہ پولیس نے خزاں مٹی پہاڑی سے غیر قانونی کان کنی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کو ضبط کیا جبکہ11افراد کو حراست میں لیکر ان کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔سٹیشن ہائو س آ فسیر پولیس تھانہ کرالہ پورہ شیخ اعجاز نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ عدالت عالیہ کی روک تھام کے باجود کرالہ پورہ کی خزاں مٹی پہا ڑی سے کا ن کنی جاری تھی ۔
انہو ں نے کہا خزاں مٹی پہاڑی سے غیر قانونی کان کنی اور کھدائی اور اس کی نقل و حمل کے لئے استعمال میں لائے جانے والی 6ٹپر گاڑیو ں ،6جے سی بی اور 2ٹریکٹر وںکو ضبط کیا گیا جبکہ ڈرائیورو ں سمیت11افراد کو موقع پر ہی گرفتار کیاگیااور ان کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آ ر نمبر 90/2022US ,379IPC21MM,DR,Actدرج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ۔ایس ایچ او نے لوگو ں سے کہا کہ وہ کرالہ پورہ پولیس کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملو ث افراد کے خلاف کاروائی میں اپنا تعاون فراہم کریں ۔انہو ں نے خبر دار کیا کہ جو کوئی بھی غیر قانونی کنی میں ملو ث پائے جائے گا اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اس دوران گوگلوسہ اور شمناگ کے لوگو ں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یہا ں کی پہاڑیو ں سے غیر قانونی کان کنی پر روک لگا دیں کیونکہ گوگلوسہ سے شمناگ تک اب تک کان کنی کے دوران متعدد افراد اپنی جان کھو بیٹھے جبکہ ان علاقوں کے لوگ ان مقامات سے اپنی نقل و حمل نہیں کر پاتے ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ جنگلات ،مائنگ اور عدالت عالیہ کی پابندی کے باجود بھی ان پہا ڑیو ں سے غیر قانونی کا ن کنی جاری ہے ۔