سری نگر //سرینگر جموں قومی شاہراہ پر دونوں طرف سے گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے وہیں ہائی وے حکام موجودہ خراب موسمی حالات کے پیشِ نظر شاہراہ کو بحال رکھنے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ میدانی علاقوں میں مسلسل بارش اور اونچے علاقوں میں برف باری کے درمیان آج کے روٹ پلان کے مطابق شاہراہ دو طرفہ ٹریفک کے لیے بحال ہے۔
حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جموں، سری نگر اور رام بن میں ٹریفک کنٹرول یونٹس سے سڑک کی حالت کی تصدیق کیے بغیرشاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔
تفصیلات کے مطابق جموں کے میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے منگل کو کشمیر میں 'اورینج الرٹ' جاری کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں بارشوں اور برف باری میں شدت آنے کی توقع ہے۔