۔ 500 اسامیوں کیلئے 70 انتخابی فہرستیں
سروس سلیکشن بورڑکی میٹنگ میں حکام کا اعلان
جموں //جے اینڈ کے سروس سلیکشن بورڈ کی 133 ویں بورڈ میٹنگ چئیر مین جے کے ایس ایس بی سمرن دیپ سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوئی اور 500 اسامیوں کو پُر کرنے کے سلسلے میں 70 انتخابی فہرستوں کا اعلان کیا ۔ میٹنگ میں بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔ انچارج سیکرٹری بورڈ ریحانہ اختر بجلی اور انڈر سیکرٹری شعیب نائیکو نے بھی میٹنگ میں شرکت کی ۔
تہاڑ جیل واقعہ شرمناک و غیر انسانی فعل:قیوم وانی
سرینگر //ایجیک کے صدر عبدالقیوم وانی نے تہاڑ جیل میں کشمیری نظر بندوں پر کئے گئے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان حملوں کو غیرانسانی اور شرمناک قرار دیا ہے۔ عبدالقیوم وانی نے ایپنے بیان مہں کہا ہے کہ جیل حکازم کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ نظربندوں کی جان کی حفاظت کرے اور ان کے ساتھ انسان دوست طریہ اپنائیں تاہم تہاڑ جیل میں کشمیری نظر بندوں کے ساتھ پیش آئے واقعات سے وہاں کے جیل حکام کی تعصب پر مبنی پالیسی صاف ظاہر ہورہی ہے اور اسکی جنتنی ہوسکے مزمت کی جانی چاہئے۔ انہوں نے ریاستی حکام خاصکر وزیر اعلیٰ سے گزار ش کی ہے کہ وہ ذاتی مداخلت کرکے مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ مذکورہ واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے عبدالقیوم وانی نے کہا کہ اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کرکے قیدیوں کے گھر والوں کے عالوہ عام لوگوں خاسکر نظر بند افراد میں تحافظ کی ضمانت فراہم کی جائے۔
سول ڈیفنس کی طرف سے فسٹ ایڈ کیمپ
سرینگر//عید میلاد النبی ﷺ کے موقعہ پر سول ڈیفنس کی طرف سے حضرت بل میں فسٹ ایڈ کیمپ لگایا گیا جس دوران سینکڑوں زائرین نے کیمپ میں موجود سہولیات کا فائدہ اٹھایا ۔کیمپ میں ڈائریکٹرڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس عامر علی ،کارڈی نیٹر اے ایس آئی شبیر احمد خان اور دیگر لوگوں کے علاوہ رضا کار بھی موجود تھے ۔رضا کاروں نے بزرگ افراد کی مدد کی اورٹریفک کی آواجاہی کیلئے بھی اپنی خدمات انجام دیں ۔اس کے علاوہ کیمپ کے رضا کاروں نے زائرین میں مشروبات تقسیم کیں ۔
آسیہ نقاش نے انتظامات کا جایزہ لیا
سرینگر//صحت و طبی تعلیم کی وزیر مملکت اور ایم ایل اے حضرت بل آسیہ نقاش نے کل صبح فجر نماز کے موقعے پر آثار شریف درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور وہاں عید میلاد النبی ؐ کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ وزیر موصوفہ نے وقف بورڈ اور انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ آج سے لیکر آنے والے جمعہ تک زائرین کو ہر طرح کی سہولیات دستیاب رکھیں تا کہ اُنہیں کسی قسم کی دقعتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ آسیہ نقاش نے کہا کہ ایک جامع منصوبہ مرتب کیا گیا ہے تا کہ لوگ ایک پُر امن ماحول میں عید میلاد النبی منا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کسی بھی لعت و لعل کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ اس موقعہ پر صوبائی انتظامیہ اور وقف بورڈ کے اعلیٰ افسران بھی آسیہ نقاش کے ہمراہ تھے ۔
صورہ کا لاپتہ طالب علم بازیاب
پولیس نے والدین کے حوالے کیا
سرینگر// صورہ میں لاپتہ ہوئے 9ویں جماعت کے طالب علم کو پولیس نے بازیاب کرکے والدین کے حوالے کیا ۔پولیس بیان کے مطابق 28نومبر کو صورہ پولیس اسٹیشن کومحمد یوسف ڈار ولد عبدالاحد ڈار ساکن حیدر کالونی اپر صور کی جانب سے ایک تحریری رپورٹ موصول ہوئی جس میں انہوں نے اپنے 16سالہ بیٹے سہیل یوسف جو کہ نویں جماعت کا طلب علم ہے ،کی گمشدگی کی رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا 22 نومبر سے لاپتہ ہے جس پر پولیس اسٹیشن صورہ میںرپورٹ اندراج کرکے مذکورہ طالب علم کی تلاش شروع کی ۔اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 107/2017 کے تحت کیس درج کیا گیا اور سخت کوششوں کے بعد لاپتہ لڑکے کو بازیاب کیا گیا اور والدین کے حوالے کیا گیا۔
حکیم، یاورمیراور چیف سیکریٹری کی مبارکباد
سرینگر//ممبر اسمبلی خانصاحب حکیم محمد یاسین نے عیدمیلاد النبیﷺ کے موقعہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ یہ دن پوری عالم انسانیت اور خاص کر ریاست کے لوگوں کیلئے امن اور خوشحالی ثابت ہو۔انہوں نے کہا کہ اس بابرکت اور فضیلت والے دن کے بدولت ہی کائنات میں سچے نور کا ظہور ہوا۔ صدیوں کی جہالت ، گمراہی کا خاتمہ ہوا اور ایک صالح نظام ، اسلام کی بنیاد پڑی۔انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ کے تبلیغات موجودہ دور میں دنیا میں امن لانے کے لئے ناگزیر ہیں۔ادھر ممبر اسمبلی رفیع آباد یاور دلاور میر نے عید میلاد النبیﷺ کے موقعہ پر ریاست کے لوگوں کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مقدس دِن ریاست میں آپسی رواداری ، امن ، ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے۔انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں بھائی چارے ، سادگی ، ہمدردی اور اخلاقیات کا درس دیتا ہے اور آج کل کے پر تشدد دور میں ان اقدار پر عمل پیرا ہونے کی سخت ضرورت ہے۔انہوںنے دعا کی کہ یہ دِن ریاست میں امن ، ترقی اور خوشحالی کی ایک نوید لے کر آئے۔چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے عید میلاد النبی کے موقعہ پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے پیغام میں انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مقدس دن ریاست میں آپسی رواداری ، امن ، خوشحالی اور ترقی کی ایک نوید لیکر آئے ۔ بی بی ویاس نے ریاستی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دعا کی ۔
قیدیوں پر ظلم و ستم جنیوا کمیشن کی خلاف ورزی
سرینگر// اسلامک پولیٹکل پارٹی چیئرمین محمد یوسف نقاش مسلم ڈیموکریٹک لیگ صدر حکیم عبد الرشید نے بخشی پورہ سرینگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تہاڑ اور کٹھو عہ جیلوں میں مقید کشمیری سیاسی قیدوںبشمول سیدصلاح الدین کے فرزندکو تکالیف اور اذیتوں سے گذارنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوںنے کہاکہ جیل قوانین اور جنیوا کنونشن جس معاہدے میں بھارت کے بھی دستخط ہے کے مطابق ہر سیاسی قیدی کو جیل مینول کے مطابق حاصل بنیادی اور طبی سہولیات میسر رکھنا لازمی ہے تاہم بھارت نے تمام عالمی سطح کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جیلوں کو ٹارچر سنٹروں میں تبدیل کرکے کشمیری سیاسی قیدیوں کی جان خطرے میں ڈال دی ہے جو سراسر انسانی حقوق کی پامالیاں ہیں۔
تحریک حریت کے ذمہ داروں کے جمعہ خطابات
سرینگر//تحریک حریت کے ذمہ داروں محمد یوسف مکرو، معراج الدین ربانی، عمر عادل ڈار نے بالترتیب جامع مسجد مہند سری گفوارہ، جامع مسجد گاندربل اور جامع مسجد سویہ ٹینگ لسجن میں جمعة المبارک کے موقع پر خطابات کرتے ہوئے کہا کہ محمد عربیﷺ کی مبارک ذات کائنات کی واحد شخصیت ہیں، جنہوں نے انسانی زندگی میں کامل انقلاب لایا اور انسانی زندگی کو اسلامی اصولوں پر گامزن کرکے جہالت، فسق وفجور سے نجات دلائی۔ مقررین نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا اس اُمت پر احسان عظیم ہے کہ اس نے امت کی رہبری اور راہنمائی کے لیے رسول رحمتﷺ کو بحیثیت رحمة اللعالمین معبوث فرمایا۔ انہوں نے کہا پیغمبر آخرزماں کے دنیا میں تشریف لانے سے پہلے دنیا کفرو شرک، گمراہی اور جہالت میں ڈوبی ہوئی تھی۔ انسانیت عدل وانصاف، دیاست وامانت داری کے نام ونشان بھی مٹ چکے تھے۔ ہر طرف انارکی پھیلی ہوئی تھی۔ مقررین نے کہا کہ جب رسول اکرمﷺ نے دنیاءانسانیت کے سامنے عدل وانصاف، امانت ودیانتداری، اخوت وبھائی چارہ کی عملی مثال قائم اور ایک عادلانہ ومنصفانہ نظام قائم کیا تو دنیا کی کایا پلٹ ہوگئی۔ شر کی جگہ خیر نے لے لی، جنگ وجدل اور فتنہ وفساد کی جگہ امن، بھائی چارہ اور امن وامان قائم ہوگیا۔ کل کے رہزن اسلامی تعلیمات سے بہرور ہوکر دنیا کے راہنما اور امام بن گئے۔ تو دنیا امن کا گہوارہ بن گئی۔ مقررین نے کہا کہ رسول پاکﷺ نے رہتی دنیا تک کے لیے ایسا نظام قائم کیا جس کی نظیر ملنا ناممکن ہے۔ عمر عادل ڈار کی قیادت میں سویہ ٹینگ لسجن میں پکھرپورہ اور سگھی پورہ سوپور میں مارے گئے جنگجوﺅں کے حق میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
اسسٹنٹ انجینئروں کی اسامیوں کیلئے امتحان منعقد
امیدواروں نے حصہ لیا1360
جموں//جموں اینڈ کشمیر پبلک سروس کمیشن نے ریاست کے پانچ اضلاع میں منعقدہ 19 مراکز میں پاور ڈیولپمنٹ محکمے میں دستیاب اسسٹنٹ انجینئر کی آسامیوں کو پُر کرنے کے سلسلے میں کمپیوٹر بیسڈ امتحان منعقد کیا ۔ امتحان میں 1360 اُمیدواروں نے حصہ لیا ۔ امتحانی پرچوں میں کسی بھی کمی یا غلطی کے بارے میں شکایات امتحان کے انعقاد کے بعد تین دنوں کے اندر جموں /سرینگر کے پبلک سروس کمیشن کے دفاتر میں ای میل کے ذریعے درج کی جا سکتی ہے ۔ تین دنوں کے بعد کوئی بھی متعلقہ شکایت قابلِ قبول نہیں ہو گی ۔