گول//گول سب ڈویژن میں مختلف محکمہ جات کی جانب سے سڑکوں پر بہتر طریقے سے برف نہ ہٹائے جانے پر گزشتہ روز کشمیر عظمیٰ نے اس سے متعلق ایک خبر شائع کی تھی جس پر محکمہ گریف نے عمل کرتے ہوئے گول بازار میں جمع برف کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے جس کو کافی سراہا گیا لیکن وہیں ساتھ ساتھ ملحقہ جات سڑکوں پر برف جمع کی وجہ سے مشکلات کو دور نہ کرنے پر عوام نے پی ایم جی ایس وائی اور ،محکمہ تعمیرات عامہ کی ہٹ دھرمی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے لگام محکمہ جات صرف خزانہ عامہ کو لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ برف کے نام پر ہر سال لاکھوں روپے خزانہ عامرہ سے نکالا جاتا ہے لیکن سڑکوں پر بہتر طریقے سے بر ف نہ ہٹانے پر گاڑیوں کے ساتھ ساتھ راہگیروں کوبھی شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ادھر گول مہور شاہراہ 11ویں بھی مسدود ہے جس وجہ سے گول سے مہور جانے والے یا مہور وملحقہ جات علاقوں سے گول آنے والے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرناپڑتا ہے ۔ اگر چہ گزشتہ شام کو مہور گول سڑک پر برف ہٹانے کا کام مکمل کیا گیا ہے لیکن کئی ایک مقامات پر برف صحیح طرح سے صاف نہ کرنے کی وجہ سے شدید پھسلن پیدا ہوئی ہے جہاں سے گاڑیوں کا گزرنا محال ہے ۔ لوگوں نے گریف سے مطالبہ کیا ہے کہ گول مہور سڑک پر جہاں جہاں پریشانیوں آ رہی ہیں وہاں دور کی جائیں تا کہ لوگوں کو پیدل چلنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کو چلنے میں کوئی پریشانی نہ ہو ۔
خبرکا اثر | گول بازارسڑک پر جمع برف ہٹانے کاکام شروع
