سرینگر// پیپلز لیگ کے قائمقام چیئرمین سیدمحمد شفیع نے لیگ چیئرمین غلام محمد خان سوپوری کی مسلسل نظر بندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کی طرف سے رہائی کے احکامات کے باوجود پولیس نے غلام محمد خان سوپوری کو غیر قانونی طور پر تھانہ سوپور میں نظر بند رکھاہے ۔ انہوں نے خان سوپوری کی بلاجواز نظربندی کو حکومت کی بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے علیل بزرگ رہنماء کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ خان سوپوری سخت علیل ہیںلہذا موصوف کو فوری طور پر رہا کیا جائے