سرنکوٹ //سرنکوٹ کے پنچایتی اراکین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ڈھوکوں میں جانے والے پہاڑی طبقہ کے لوگوں کا بھی سروئے کیا جائے ۔پنچایتی اراکین نے بتایا کہ خانہ بدوش گوجر بکروال طبقہ کی ہی طرز پر پہاڑ ی طبقہ کی ایک بڑی آبادی اپنے مال مویشیوں کے ہمراہ ڈھوکوں میں جاتے ہیں ۔انہوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے خانہ بدوش گوجر بکروال طبقہ کے سروئے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ گوجر طبقہ سے وابستہ لوگوں کی ہی طرح پہاڑی طبقہ کے لوگوں کو بھی ڈھوکوںمیں دقتوں کا سامنا کرناپڑتا ہے جبکہ مذکورہ طبقہ کے غریب لوگوں کی ایک بڑی تعداد مال مویشیوں کیساتھ ہی ہجرت کر کے ڈھوکوں میں جاتے ہیں ۔پنچایتی اراکین نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ایک سرکولر جاری کیا جائے تاکہ پہاڑی طبقہ کے لوگوں کا بھی سروئے کیا جائے ۔اس موقعہ پر سرپنچ ایسوسی ایشن سرنکوٹ کے صدر سید وحید حسین شاہ ،سکندر نورانی ،طاہر مرزا ،محمود خان ودیگر ان بھی موجود تھے ۔