خانقاہ معلی کے امام کے برادر نسبتی فوت

سرینگر//خانقاہ معلی سرینگر کے امام و خطیب مولانا پیرزادہ غلام محمد ہمدانی کے برادر نسبتی محمد اشرف ہمدانی امام کی وفات پر زعمائے انجمن حمایت الاسلام بالخصوص صدر مولانا خورشید احمد قانونگو ، مولانا شوکت حسین کینگ اور مولانا عبدالحق اویسی نے گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس خاندان نے آج تک دینی خدمات انجام دیں، اس کے پیش نظر ان خدمات پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اس دوران خانقاہ معلی کے خادم غلام احمد ہمدانی کی وفات پر زعمائے انجمن نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی ہے۔
 

آغا حسن کی تعزیت پرسی 

سرینگر/انجمن شرعی شیعیان سربراہ آغاسید حسن نے انجمن کے دیرینہ کارکن غلام محمد بٹ ساکن محلہ سید افضل جڈی بل کے جواں سال برادر اصغرمحمد یعقوب بٹ کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خانوادے سے تعزیت کی ہے۔ آغا حسن نے مرحوم کے بلند درجات اور جنت نشینی کی دعا کی ہے۔