خانقاہ اکملیہ میں مولانا قانونگو کا خطاب

 سرینگر//انجمن حمایت الاسلا م کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو نے قبل از نماز جمعہ خانقاہ اکملیہ حول اور بعد معمولات خانقاہ معلی سرینگر میں معراج النبیؐ کے علمی گوشوں پر بیان کرتے ہوئے کہاکہ اس معرکتہ الآرا ء معجزہ سے اہل ایمان میں علمی و اخلاقی عروج کا سبق ہے جس کے اندر مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل پوشیدہ ہے، یہی وجہ ہے کہ علمائے اسلام بالخصوص امام ابو حنیفہؒ نے علمی و اخلاقی قدروں کو بلند کرتے ہوئے عالم اسلام کے مسلمانوں کے امام ثابت ہوئے اور آج مسلمانوں کے درمیان علمی واخلاقی تنزل ہے جس سے ہر جگہ ہماری پسپائی ہورہی ہے ہمیں اس عظیم و الشان دن سے فیوضات سامنے رکھتے ہوئے تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔