سرینگر//حکومت نے خانصاحب بڈگام میں 50 میگاواٹ جدید بجلی گرڈ سٹیشن تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس علاقے میں بجلی کی صورتحال میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ مُجوزہ گرڈ سٹیشن کی تعمیر کیلئے درکار رقومات کو وزیرِا عظم کے خصوصی پیکیج کے تحت فراہم کئے جائیںگے۔ اس بات کی جانکاری وزیر بجلی سُشیل شرما کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ میں کیا گیاجو خانصاحب علاقہ میں بجلی کی صورتحال میں مزید بہتری لانے کیلئے طلب کی گئی تھی۔ وزیر موصوف نے خانصاحب کے ایم ایل اے حکیم محمد یاسین کی طرف سے خانصاحب میں ایک جدید گرڈ سٹیشن تعمیر کئے جانے کی مانگ کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام کو ہدایات دئے کہ وہ اس ضمن میں تمام لوازمات کو فوری طور پورا کریں تاکہ وزیرِ اعظم کے خصوصی پیکیج کے تحت اس اہم بجلی پروجیکٹ کیلئے رقومات کو واگزار کیا جاسکے۔وزیرِ موصوف نے رایتھن کے مقام پر ایک رسیونگ سٹیشن کی تعمیر کیلئے بھی محکمہ کو ہدایت دی جس پر دین دھیال سکیم کے تحت ایک ماہ کے اندر اندر کام شروع کیا جائے گا۔ وزیرِ موصوف نے بجلی محکمہ کے چیفٍ انجینئر اور دیگر افسروں کو موقع پر ہی ہدایت دئے کہ وہ چانتھن چک پورہ میں ایک رسیونگ سٹیشن تعمیر کرنے کیلئے DPRفوری طور تیار کریں ۔