سرینگر//پی ڈی ایف سربراہ اورممبراسمبلی خانصاحب حکیم محمد یاسین نے غفار آباد واٹر سپلائی سکیم کیلئے جدید فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اسے جنگی بنیادوں پر مکمل کرکے علاقے کے لوگوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کیا جائے۔غفار آباد خانصاحب کا دورہ کرنے کے بعد ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غفار آباد واٹر سپلائی سکیم کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے غفار صاحب آستانے پر بھی حاضری دی ۔ اس مو قع پر ایک پارک کیلئے اپنے سی ڈی ایف سے 3لاکھ روپئے کی امداد کا اعلان کیا۔ حکیم یاسین نے کہا کہ میگا ریجنل پارتھن واٹر سپلائی سکیم کے آس پاس دیہات کو ابھی اس سکیم کے ساتھ جوڑنے پر زور دیا تاکہ ان علاقوںکو بھی صاف پینے کا پانی فراہم ہوسکے۔ حکیم یاسین نے رندک دجی، جوالا پور، ڈبی پورہ سڑک پر سست رفتاری سے جاری کام پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے و ترہیل اور آریزال رسیونگ سٹیشنوں کی تکمیل میں غیر معمولی تاخیر پر بھی تشویش کا اظہارکیا۔