حیدر پورہ کراسنگ پر فورس گاڑی کو حادثہ

نیوز ڈیسک
سرینگر// گرمائی دارالحکومت سرینگر کے حیدر پورہ بائی پاس علاقے میں سڑک حادثے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار کی موت ہو گئی جبکہ تقریباً 12 دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ رات کے اوقات میں آئی کیو مال حیدر پورہ کے قریب ایک ٹرک بیئرنگ رجسٹریشن نمبر-7200 JK05Kنے سی آر پی ایف 181بٹالین بی کمپنی کی رجسٹریشن نمبر HR55AC 5705 والی ایک گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 12 اہلکار اور ٹرک کا کنڈکٹر زخمی ہو گئے۔تمام زخمی سی آر پی ایف اہلکاروں کو  بی ایس ایف اسپتال ایس ٹی سی ہمہامہ منتقل کیا گیا جہاں ایک کانسٹیبل ایم این منی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاْ۔ پولیس نے بتایا کہ 2سی آر پی ایف جوانوں کی شناخت اے ایس آئی جسراج اور کانسٹیبل سوشانت بسواس کے نام سے ہوئی ہے جنہیں 92 بیس اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ سول ٹرک کے کنڈیکٹر کو علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔زخمیوں کی شناخت منجیش کمار، ڈرائیور ہیمراج سینی، سوشانت بسواس، گنگا رام، انسپکٹر آشیش مشرا، اے ایس آئی جسراج بٹی، سوشانت کمار سوین، دلیپ کمار، شیو کمار، پرمود کیرو، گیان پرکاش اور سول ٹرک کے کنڈکٹر کے طور پر ہوئی ہے۔ تنویر حسین ڈار ولد غلام حسین ڈار ساکن بالہامہ سرینگر کے طور پر کی گئی۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔