نئی دہلی// ر پورٹ ٹی این بھارتی) قیصر ہند ، مسیح الملک حافظ حکیم اجمل خان نہ صرف ایک ماہر طبیب تھے بلکہ ایک بلند پایہ سیاسی رہنما، مجاہد آزادی، ماہر تعلیم اور منکسر مزاج شخصیت کے مالک تھے ۔ حکیم اجمل خان کے 155ویں یوم پیدائش کے موقع پر انڈین سسٹم آف میڈیسن ( آئی ایس ایم ) سیل اور مشہور ا یور وید دوا کمپنی ا یمل کے اشتراک سے راجندر بھو ن میں اجمل ڈے اینڈ نیشنل یو نا نی ڈے 2023 تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر دہلی حکومت کے کا بینہ وزیر برائے خوراک و رسد عمران حسین نے کہا کہ یونانی طریقہ علاج ایک ایسا مکمل علاج ہے جس میں ہر مرض کی دوا مو جود ہے ۔ کرونا کے وقت یونانی ادویات سے لاکھوں مریض صحت یاب ہوئے نہ صرف بھارت میں بلکہ بیرون ملک بھی یو نانی ادویات کی رسد میں اضافہ ہوا۔ یو نانی و آیو ر و ید طریقہ علاج کے سلسلے میں حا فظ حکیم اجمل خان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان کی محنت و کا،وش کا ہی نتیجہ ہے کہ گلی قاسم جان کا ہندوستانی دواخانہ آج بھی قائم ہے دوا خانہ میں جس جگہ وہ غریب مریضوں کا مفت علاج کیا کرتے تھے وہ جگہ آج بھی خالی ہے اور اس دوا خانہ میں ہزاروں مریضوں کا مفت علاج ہو رہا ہے۔ عمران حسین نے یقین د ہا نی کرتے ہوئے کہا کہ حکیم اجمل خان یو نیور سٹی بنانے کے لئے دہلی حکومت کے رو برو تجویز پیش کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تا کہ جلد از جلد اجمل خان یو نیور سٹی کاقیام عمل میں لایا جا سکے۔