حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر دو ملازمین کو وجہ بتائو نوٹس جاری

 
سری نگر//سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے پائے جانے کے بعد حکومت نے ایک ٹیچر سمیت دو ملازمین کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔
    
  محکمہ تعلیم میں کام کرنے والے یہ دو ملازمین ایک سرکاری مڈل سکول دپٹیار اننت ناگ کے ٹیچر اور شمالی کشمیر کے کپواڑہ کے گورنمنٹ ہائی اسکول رنگ پائین مچل میں جونیئر اسسٹنٹ ہیں۔
   
ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن نے ان کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دونوں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض سرگرمیوں میں ملوث ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا طرز عمل جموں و کشمیر گورنمنٹ ایمپلائز (کنڈکٹ) رولز 1971 کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ جیسا کہ اصول 18 (i) کے تحت تصور کیا گیا ہے۔
  
  ڈائریکٹوریٹ نے ان سے کہا ہے کہ وہ دس دن کے اندر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں ورنہ قواعد کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔