حکام کی عدم دلچسپی | کھریو میںموجودچشمے اپنی شان کھورہے ہیں

 سرینگر//کھریوپانپور علاقے میں کئی مشہور چشمے سرکارکی عدم دلچسپی کی وجہ سے اپنی شان کھو رہے ہیں ۔مقامی لوگوںکا کہنا ہے کہ یہ چشمے تازہ پانی کے لئے مشہورتھے اور پورا علاقہ ان سے مستفید ہورہا تھا لیکن اب یہ آلودہ ہوچکے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس وقت علاقے میں 60 فیصدان چشموں پر منحصر ہے اور اگر ان کی بازیابی کیلئے کوششیں نہیں کی گئی تو چند برسوں میں لوگ ان چشموں کے میٹھے اور صاف و شفاف پانی سے محروم ہوجائیں گے ۔مقامی باشندے عبد الحمید نے بتایا کہ ان چشموں میںپالی تھین کے ڈھیر پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان آبی ذخائر کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی کھریو قصبے کی ترقی اور ان چشموں کے تحفظ کے لئے کوئی اقدام نہیں کررہا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر حکام نے اس سلسلے میںفوری اقدامات نہیں کئے تو بہت جلد ان آبی ذخائر کے آثاربھی موجود نہیں ہونگے۔سی این آئی