’ حق اطلاعات قانون‘ سکمز میں لیکچر کا اہتمام

سرینگر// شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل اینڈ سائنسز صور میںکل’ حق اطلاعات قانون‘پر ایک لیکچر ہوا جس میں ادارے کے تمام انتظامی سربراہوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر جہاں آرا نے پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے ’حق اطلاعات قانون‘کے رول اور اس کے ذریعے جانکاری حاصل کرنے اور عوامی کردار کی وضاحت کی ۔ڈائریکٹر سکمز نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس لیکچر سے سب کو فائدہ ہوگا ۔