حضرت شاہ ہمدانؒ کے عرس پر انتظامات کی اپیل

 
 سرینگر// ریاست کے طول و ارض میں بانی اسلام کشمیر اور محسن کشمیر حضرت شاہ ہمدانؒ کے 653ویں عرس مبارک کی تقاریب نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منعقد ہونے جارہی ہیں۔ اِس سلسلے میں تاریخی خانقاہ معلی میں خطمات المعظمات، درود اذکار اور مولود خوانی کی مجلس نمازِ عصر تا نمازِ مغرب منعقد ہونگے اور نمازِ مغرب سے نمازِ عشا ء تک مولود خوانی کی مجلس آراستہ ہوگی۔ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے انتظامیہ اور وقف بورڈ سے سے ایام متبرکہ کے دوران زائرین کیلئے تمام سہولیات میسر رکھنے کی اپیل کی۔