سرینگر// وادی کے بلند پایہ ولی کامل حضرت خواجہ حبیب اللہ نوشہری کے 414ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلے اُن کے آستان عالیہ واقع نوشہرہ میں کووڈ19کے پیش نظر ایک مختصر اور سادہ تقریب کا انعقاد ہوا ۔جس میں عقیدتمدوں کی قلیل تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ ایام معتبرک اور عرس پر ختمات المعظمات ، درود ازکار اور خاصکر مولود خوانی کی روح پرور مجلس کا انعقاد ہوا۔ مولود خوانی کی مجلس کی پیشوائی مولاناشوکت حسین کینگ قادری نے کی جبکہ تقریب کی صدارت پیرزادہ الحاج پیر غلام نبی فاروقی نے کی۔درگارہِ اکملیہ کے اور عطاریہ کے سجادہ نشین الحاج مقتدر کاملی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔اس موقعے پر کووڈ 19سے نجات، جموں و کشمیر کے عوام کی فتح ونصرت اور رحمت بااراں کیلئے دعا کی گئی۔