عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی // 10محرم الحرام کو سب ڈویژن تھنہ منڈی کے شاہدرہ شریف علاقے میں عالم اسلام کے بلند پایہ ولی کامل حضرت بابا غلام شاہ بادشاہ مشہدی رحمتہ اللہ علیہ کا 220واں سالانہ عرس مولانا مفتی غلام رسول کی صدارت میں نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ جس میں بلا تفریق مذہب و ملت ریاست بھر سے عقیدت کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ولی کامل کے سالانہ عرس پاک کے سلسلے میں منگلوار اور بدھ کی درمیانی رات کو زیارت شاہدرہ شریف سے متصل جامع مسجد میں شب خوانی، درود و اذکار اور ختمات المعظمات کی روح پرور مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر تھنہ منڈی اور اوقاف اسلامیہ راجوری کے ایڈمنسٹریٹر عبدالقیوم میر کے ساتھ ساتھ ضلع بھر سے مختلف علماء کرام و مشائخِ عظام اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کئی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات اور مذہبی اسکالروں کے علاوہ عقیدت مندوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ قاری وجاہت اور قاری شوکت حسین رضوی نے تلاوتِ کلامِ الٰہی سے پروگرام کا آغاز کیا، جس کے بعد محفلِ حمد و نعت اور مناجات و مناقب اور تقاریر کا سلسلہ بھی رات بھر جاری رہا۔ رات بھر جاری رہنے والی پر وقار اور روح پرور مجالس میں علماء کرام اورو دیگر خطباء نے اولیاء اللہ کی دینی خدمات خصوصاً سید بابا غلام شاہ بادشاہ رحمۃ اللّٰہ علیہ کی عظیم و جلیل القدر شخصیت، تعلیمات سیرت، تبلیغی مشن اور روحانی کمالات پر تفصیلا روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہے جس کی سب سے بڑی وجہ دین سے دوری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر پولیس کا ساتھ دیں تاکہ نشہ آور اشیاء کے استعمال اور اس کے کاروبار پر مکمل پابندی لگائی جا سکے۔ عرس مبارک کے موقع پر تمام علماء کرام نے کے روحانی کمالات پر روشنی ڈالی۔ دعا کے بعد منگل کو بھی عقیدت مندوں میں لنگر شریف کی تقسیم کاری کا عمل لگاتار جاری رہا۔ اس دوران جموں و کشمیر پولیس کے جوان اپنی ڈیوٹی پر مامور رہے۔ واضح رہے کہ شاہدرہ شریف میں عرس پاک کی تقریب منگل کے روز بعد نماز مغرب شروع ہوئی اور بدھ کو صبح تین بجے پورے ملک کے ساتھ ساتھ یو ٹی جموں کشمیر اور پوری دنیا میں بحالی امن آپسی بھائی چارہ اور قومی یکجہتی کے لیےمولانا غلام رسول کی خصوصی اور رقت آمیز دعا کے