حضرتبل میں ’ائرٹیل ‘اور ’جیو‘ کی ناقص کارکردگی

سرینگر//دھوبی گھاٹ درگارہ حضرت بل اور اس کے ملحقہ علاقوں میں موصلاتی نظام خاص کر ائر ٹیل اور جیو کی ناقص سروس کی نتیجے میں صارفین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کئی مرتبہ صارفین نے متعلقہ کمپنیوں کے اعلیٰ حکام تک بھی شکایات پہنچائی تاہم وہ ٹس سے مس تک نہیں ہوئے ۔  شہر سرینگر کے دھوبی گھاٹ درگاہ حضرت بل سرینگر میں ائر ٹیل اور جیو کی ناقص کارکردگی کے نتیجے میں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین نے الزام عائد کیا کہ ائیرٹیل اور جیو کی ناقص کارکردگی کے باعث کالز کرنا انتہائی دشوار ہوتا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ مواصلاتی نظام کی خرابی کے نتیجے میں جہاں صارف کالز نہیں کر پا رہے ہیں وہیں انٹر نیٹ رسائی کو لیکر بھی انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ صارفین کا کہنا تھا کہ نیٹ ورک کی خرابی کے نتیجے میں صارفین کا بیرون علاقوں میں رابطہ منقطع ہو گیا ہے جبکہ کال کرنے کیلئے انہیں کسی اونچے مقام پر جانا پڑ تا ہے۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک سال قبل انہوں نے خراب نیٹ ورک کی شکایت متعلقہ کمپنیوں کے اعلیٰ حکام تک پہنچائی تھی تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود بھی اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا جس کا خمیازہ آج بھی مقامی صارفین کو اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر دونوں کمپنیوں کے حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں نیٹ ورک ٹھیک کرانے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے تاکہ لوگ اور مشکلات کا شکار نہ ہو۔