نیوز ڈیسک +سمت بھارگو
سرینگر +راجوری// اوڑی میں حد متارکہ کے قریب سرحد کے اس گھسنے کی کوشش میں ایک مشتبہ خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ادھر راجوری میں ایک پاکستانی دراندازی کو ہندوستانی فوج نے اس وقت پکڑ لیا جب اس نے لائن آف کنٹرول (سے دراندازی کی کوشش کی۔پیر کو ایک نامعلوم خاتون، جسے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر سے ایک درانداز تصور کیاگیا، کو سیکورٹی فورسز نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
خاتون کمل کوٹ کے علاقے میں ایل او سی عبور کر کے سرحدی باڑ کے قریب آ رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسے فوجیوں نے چیلنج کیا لیکن اس نے توجہ نہیں دی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد فوجیوں نے اس پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔حکام کے مطابق معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ادھر حکام نے پیر کو بتایا کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) کے کوٹلی کے گائوں کریلا کے رہائشی محمد عثمان (30) کو اتوار کی شام دیر گئے ترکنڈی گائوں میں داخل ہونے کے بعد فوجیوں نے روک لیا۔ان کا کہنا تھا کہ گھسنے والے کے قبضے سے کوئی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی، جس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔اس سے قبل 29 اپریل کو، بھارتی فوجیوں نے (پی او کے) سے ایک باپ بیٹے کو حراست میں لیا تھا جو نادانستہ طور پر قریبی ضلع پونچھ میں اس طرف داخل ہو گئے تھے۔ دونوں افراد کو بعد میں چکن دا باغ بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے ذریعے پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔